ممبئی ، 19 جون (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئر مین جیروم پاول کے پالیسی ریٹ کے بارے میں بیان سے قبل سرمایہ کاروں کا سرمایہ کاری کا تصور کمزور پڑنے سے عالمی منڈی میں آئی گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر ٹیلی کام، یوٹیلٹی ، بینکنگ، پاور اور رئیلٹی سمیت 14 گروپ میں فروخت سے اسٹاک مارکیٹ کی
گزشتہ روز کی تیزی آج تھم گئی۔
بی ایس ای کا تمیں حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 216.28 پوائنٹس گر کر 63168.30 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکچینج ( این ایس ای) کانفٹی 70.55 1 انٹس گر کر 45 18755 پوائنٹس پر آگیا۔ اس طرح، بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.08 فیصد گر کر 28309.18 پوائنٹس پر رہا، جبکہ اسمال کیپ 0.24 فیصد چڑھ کر 32368.74 پوائنٹس پر آ گیا۔