ممبئی ، 17 اگست (یو این آئی ) چین کے کمزور معاشی اعداد و شمار سے عالمی مارکیٹ میں جاری گراوٹ کے دباؤ میں، مقامی سطح پر توانائی، ایف ایم سی جی، یوٹیلٹیز اور کیپٹل گڈس سمیت 16 گروپوں میں ہونے والی فروخت سے شیئر بازار کی گزشتہ دنوں کی تیزی آج ختم ہو گئی۔
نی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس
388.40 پوائنٹس گر کر 65151.02 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایچینج ( این ایس ای) کا نفسی 99.75 پوائنٹس گر کر 19365.25 پوائنٹس پر آ گیا۔ و ہیں بڑی کمپنیوں کے برعکس، در میانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.06 فیصد بڑھ کر 30390.10 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.19 فیصد بڑھ کر 35364.28 پوائنٹس پر پہنچ گیا