ممبئی، 29 جنوری (یو این آئی) امریکی فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی شروع کرنے کی امید ، بانڈیلڈ میں کمی اور چین کے مارکیٹ کو سہارا دینے کے اقدامات کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس سمیت 25 بڑی کمپنیوں کے تقریباً سات فیصد تک چڑھنے سے سے آج اسٹاک مارکیٹ نے اونچی چھلانگ لگائی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس
انڈیکس سینسیکس 1240.90 پوائنٹس یعنی 1.76 فیصد کی چھلانگ لگا کر 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 71941.57 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفٹی 385 پوائنٹس یعنی 1.8 کی چھلانگ لگا کر 21737.60 پوئنٹس ہو گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.68 فیصد بڑھ کر 38380.66 پوائنٹس اور اسمال کیپ
1.03 فیصد بڑھ کر 44819.28 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔