ممبئی 14 فروری (یو این آئی) امریکہ میں مہنگائی کے اعدادو شمار جاری ہونے سے قبل عالمی مارکیٹ میں آئی تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی سطح پر آئی ٹی سی ، ریلائنس، ٹاٹا اسٹیل ، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایس بی آئی جیسی بڑی کمپنیوں میں ہونے والی خریداری
کی بدولت آج شیئر بازار تقریبا ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 600.42 پوائنٹس یعنی 0.99 فیصد چھلانگ لگا کر تقریباً ایک ماہ بعد 61 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 61032.26 پوائنٹ تک پہنچ گیا۔
اس سے پہلے یہ 18 جنوری کو 61045.74 پر تھا۔