ممبئی 23 مئی (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک میں سیاسی استحکام کی امید میں ہمہ گیر خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ آج نئی بلندی پر پہنچ گئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس
1196.98 پوائنٹس یعنی 1.61 فیصد کی چھلانگ لگا کر 75 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر کے تقریب ڈیڑھ ماہ کے بعد 75,418.04 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفٹی 369.85 پوائنٹس یعنی 1.64 فیصد اضافے کے ساتھ 22,967.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔