ممبئی،14 دسمبر (یواین آئی) غیر ملکی بازاروں کی گراوٹ کے درمیان مقامی سطح پیر آئی ٹی سی ،انڈین ایئرٹیل،ریلائنس ،سن فارما اور مارتی جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے دباؤ میں آج شیئر بازار مسلسل تیسرے دن بھی گرکر بند ہوا بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 166.33 پوائنٹس گر کر 58,117.09 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 43.35 پوائنٹس گر کر 17,324.90 پر آگیا۔ اس دوران مڈ کیپ 0.37 فیصد گر کر 25,476.86 پوائنٹس جبکہ اسمال کیپ 0.05 فیصد اضافے کے ساتھ 29,346.12 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3425 کمپنیوں کے شیئروں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1801
کے شیئرکی خریدی ہوئی جبکہ 1510 کی فروخت ہوئی اور 114 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
اس دوران نو گروپ کے شیئرفروخت کیے گئے جبکہ باقی دس میں خرید ہوئی ۔ ٹیلی کام کمپنی کے شیئر1.37 فیصد پر سب سے زیادہ خسارے میں رہے۔ اس کے علاوہ سی ڈی جی ایس 0.16، انرجی 0.71، ایف ایم سی جی 0.60، فنانس 0.52، آٹو 0.87، بینکنگ 0.09، کنزیومر ڈیوریبلز 0.40 اور ریئلٹی گروپ 0.06 فیصد کم ہوئے۔
غیر ملکی بازاروں میں گراوٹ کا رجحان رہا۔ جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.11 فیصد، جاپان کا نکی 0.73 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ شینگ 1.33 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.53 فیصد گرا، جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.26 فیصد بڑھ گیا۔