ممبئی، 24 مئی (یو این آئی) یوروپین سینٹرل بینک (ای سی بی) کی طرف سے شرح سود میں اضافے کے اشارے پر غیر ملکی بازاروں میں آئی گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ فروخت کی وجہ سے شیئر بازار آج مسلسل دوسرے دن بھی گراوٹ کے ساتھ بند
ہوا۔
ای سی بی کی چیئرپرسن کرسٹین لیگارڈ کے شرح سود میں اضافے کے اشاروں سے عالمی بازاروں میں گراوٹ کا رجحان رہا۔
اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.34، جرمنی کا ڈیکس 0.95، جاپان کا نکئی 0.94، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.75 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.41 فیصد گر ا۔