ممبئی ، 18 اپریل (یو این آئی) عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر توانائی ، ایف ایم سی جی ، ہیلتھ کیئر ، بینکنگ اور کنزیومر ڈیر یبل سمیت اٹھارہ گروپس میں فروخت ہونے سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل چوتھے دن گراوٹ کے
ساتھ بند ہوئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 454.69 پوائنٹس گر کر 72,488.99 پر آگیا۔ اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 152.05 پوائنٹس گر کر 22 ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی نشان سے نیچے 21,995.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔