ممبئی، 3ستمبر (یو این آئی) غیرملکی بازاروں کے ملے جلے رخ کے درمیان مقامی سطح پر توانائی، تیل و گیس، دھات اور کنزیومر ڈیوریبلس سمیت دیگر گروپوں میں ہوئی زبردست خریداری کی بدولت شیئر بازار نے آج مسلسل دوسرے دن نیا ریکارڈ بنایا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس
سنسیکس 277.41پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 58ہزار پوائنٹ سے زیادہ 58,129.95پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 87پوائنٹ چڑھا کر ہمہ وقت بہترین سطح 17336.55پوائنٹ پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں کے شیئروں کے تئیں بھی سرمایہ کاروں نے زبردست جوش دکھایا۔