ممبینی ، 3 جولائی (یو این آئی) عالمی بازار کی تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی طرف سے مقامی طور پر کی گئی زبر دست خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج کے ایک بار پھر ریکار ڈبلندی پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 486.49 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد چھلانگ لگا کر پہلی
بار 65 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 65205.05 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسی چھلانگ لگا کر 133.50 یعنی 0.7 فیصدا اچھل کر 19,322.55 پوائنٹس کی نئی وی
چوٹی پر پہنچ گیا۔
اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.30 فیصد بڑھ کر 28861.47 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.56 فیصد بڑھ کر 32786.31 پوائنٹس پر رہا۔