ممبئی، 8 نومبر (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئر مین جیروم پاول کے پالیسی ریٹ پر بیان کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی احتیاط کی وجہ سے عالمی منڈی میں گراوٹ نے مقامی سطح پر پندرہ گروپس کی تیزی کے باوجود آج مقامی اسٹاک مارکیٹ کی رفتار کو سست کر دیا، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفسی میں معمولی اضافہ رہا۔
بی ایس ای کا30 حصص کا حساس انڈیکس
سنسیکس 33.21 پوائنٹس کے اضافے سے 64975.61 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کانفٹی 36.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19443.50 پوائنٹس پر رہا۔ تاہم، بڑی کمپنیوں کے بر عکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کی رفتار زیادہ تیز تھی، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.78 فیصد کی چھلانگ لگا کر 32441.89 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.60 فیصد اچھل کر 38337.70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔