ممبئی، 17 دسمبر (یو این آئی) عالمی سطح سے ملے کمزور سگنلز کے ساتھ ہی ملک میں اومیکرون کے 100 کیسز ملنے سے پیدا ہونے والے دباؤ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا، جس کی وجہ سے آج مارکیٹ میں 1.5 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس 889.40 ٹوٹ کر
57011.74پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 263.20 پوائنٹس گر کر 17 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے 16985.20 پر آگیا۔
اس دوران درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں نے بھی زیادہ فروخت کا دباؤ دکھایا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 2.42 فیصد گر کر 24542.15 پوائنٹس اورا سمال کیپ 2.07 فیصد گر کر 28455.20 پوائنٹس پر آگیا۔