ممبئی، 03ستمبر (ایجنسی) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گھریلوپیداوار(جی ڈی پی) سات سال کے نچلی سطح پر پہنچ جانے اور جولائی میں 8اہم صنعتوں کے انڈیکس میں محض 2.1 فیصد کی مایوس کن اضافہ کی خبروں سے ملک کے شیئر بازار منگل کو اوندھے منھ نیچےآ گیا۔ دوپہر کے کاروبار میں ممبئی شیئر بازار (بی ایس ای) کا حسی انڈیکس تقریباً 550 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 150 پوائنٹ سے زیادہ ٹوٹ گیا۔
شیئر
بازاروں میں گنیش چترتھی مہوتسو کے شروع ہونے کے موقع پر پیر کو چھٹی تھی۔ آج کاروبارکے آغاز سے انڈیکس پر دباؤ دکھا۔ حسی انڈیکس جمعہ کو 37332.79 پوائنٹ کے مقابلے میں آج 37181.76 پوائنٹ پر نیچے کھلا اور فروخت کے دباؤں میں نیچے میں 36734.49 پوائنٹ تک لڑھکا۔ دوپہر کے کاروبار میں انڈیکس اونچے میں 37188.38 پوائنٹ تک گیا اور حال ہی میں تقریباً 543 پوائنٹ نیچے 36789.25 پوائنٹ پر کاروبار جاری ہے۔ نفٹی 10865.75 پوائنٹ پر 157.50 پوائنٹ نیچے ہے۔