ممبئی، 8 جولائی (ایجنسی) عام بجٹ کے بعد پیر کے روز شیئر بازار کھلنے پر زبردست فروخت کے دباؤ سے افرا تفری مچ گئی۔
ممبئی شیئر بازار کا سنسکس انڈیکس 700 اور نیشنل
اسٹاک ایکسچنج کے نفٹی میں 212 پوائنٹ سے زیادہ کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے پانچ جولائی کو پارلیمنٹ میں نریندر مودی حکومت کے دوسرے دور کا پہلا بجٹ پیش کیا تھا۔