: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی ) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک کے ہر شہری کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور اس کے لیے مرکز کی طرف سے چلائی جانے والی تمام فلاحی اسکیموں کے لیے وقت پر رقم جاری کی جا رہی ہے۔
محترمہ سیتار من رواں مالی سال اور 22-2021 کے لیے گرانٹس اور اضافی گرانٹس کے مطالبات کی فہرست پر لوک سبھا میں
بحث کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر خزانہ کے جواب کے بعد ایوان نے 2023-2024 کے ضمنی مطالبات زر کی پہلی فہرست اور 2020-21 سے متعلق اضافی گرانٹس کے مطالبات کی فہرست منظور کر لی۔ انہوں نے رواں مالی سال کے لیے فہرست میں کل 1 لاکھ 29 کروڑ روپے کے 79 گرانٹس کے سپلیمنٹس کے لیے کہا اور اس سلسلے میں چار مختصات پیش کیے۔ ان میں سے 58 ہزار 378 کروڑ روپے پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔