نئی دہلی/2اکتوبر(ایجنسی) ملک کا سب سے بڑا بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اپنے اے ٹی ایم نقد رقم کو ایک دن میں 40،000 روپے سے کم کرکے 20،000 روپے کردیا ہے، نئی حد 31 اکتوبر سے لاگو ہوگی، کچھ ایسا ہی ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو بڑھاوا دینے کے لیے بھی کیا جارہا ہے جس میں اے ٹی ایم فراڈ کے واقعات دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں.
ایس بی آئی نے شاخوں کو حکم دیا ہے کہ اے ٹی ایم لین دین میں دھوکہ
دہی کی بڑھتی شکایات کو دیکھتے ہوئے اور ڈیجیٹل۔ کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے مقصد سے نقد رقم کی نکاسی کی حد کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نقدی نکالنے کی حد میں کٹوتی تہوار کے موسم سے ٹھیک پہلے ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل لین دین پر زور دئے جانے کے باوجود نقدی کی مانگ بنی ہوئی ہے۔ کچھ تخمینوں کے مطابق، بازار میں کیش فلو نوٹ بندی سے پہلے کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔