: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/28اگست(ایجنسی) ملک کا سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے ملک بھر میں قریب 1300 شاخوں کے نام اور آئی ایف ایس سی کوڈ میں بدلاؤ کیا ہے، دراصل ایس بی آئی نے یہ قدم 6 شراکت داری بینک کے ضم کے بعد اٹھایا
ہے، بینک نے ان شاخوں کے نئے نام اور نئے آئی ایس ایف سی کوڈ کی معلومات جاری کی ہے، کل 1295 شاخوں کے نام میں یہ بدلاؤ کیا گیا ہے، ایس بی آئی کے چھ شراکت داری بینک اور ہندوستانی مہیلا بینک کا اس میں ضم ایک اپریل 2017 سے موثر ہے.