ممبئی، 10 مئی (یو این آئی) گزشتہ روز کی طرح منگل کو بھی اسٹاک مارکیٹ نے مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا اور بمبئ اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 161.36 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 54،309.31 پوائنٹس پر کھلا، جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفٹی
بھی 52.95 پوائنٹس کے دباؤ کے ساتھ 16,248.90 پوائنٹس پرشروع ہوا۔
سرخ نشان کے ساتھ اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ میں اضافہ اور اسمال کیپ میں گراوٹ دیکھی گئی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 26.26 پوائنٹس بڑھ کر 22,718.44 پوائنٹس اور اسمال کیپ 15.61 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 26,625.60 پر کھلا۔