: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چنئی ،30 ستمبر (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان کو 50 ٹریلین کی معیشت بنانے میں جدت اورا سٹارٹ اپ اہم کردار ادا کرے گامسٹر مودی نے یہاں انڈین ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ٹی) - مدراس میں منعقد سنگاپور- ہندوستان هیكاتھن -2019 میں اپنے خطاب کے دوران یہ بات کہی وزیر اعظم نے هیكاتھن میں فاتحین کو انعام دینے کے بعد کہا’’چیلنجوں کا سامنا کرنے اور عملی حل تلاش کرنے کی آپ کی خواہش، توانائی اور جوش و خروش ایک مقابلہ
جیتنے سے کہیں زیادہ قیمتی ہے‘‘انہوں نے کہا’’آپ سب کو سلام، میرے لئے آپ سب فاتح ہیں۔ آپ فاتح ہیں کیونکہ آپ خطرہ اٹھانے سے سے نہیں ڈرتے، آپ نتائج کا فکر کئے بغیر اپنی اپنی کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں‘‘مسٹر مودی نے کہا کہ آج کے هیكاتھن نے مستقبل کے اسٹارٹ اپ کے لئے نئی سوچ اور تجاویز پیش کئے ہیں۔ انہوں نے کہا’’آج ہندوستان کی معیشت 50 ٹریلین امریکی ڈالرز میں تیار ہونے کی جانب گامزن ہے، اس کے لئے جدت اور اسٹارٹ اپ اہم کردار ادا کریں گے‘‘۔