نئی دہلی 22 مئی ( یو این آئی) پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں ہفتہ کے روز ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ
کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 93.04 روپے فی لیٹر اور 83.80 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ، جو ایک تاریخی بلند ترین سطح ہے۔
اس سے قبل جمعہ کو قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔