نئی دہلی، 11 ستمبر (یو این آئی) پانچ ماہ سے کووِڈ19 وبا کے سبب خستہ حال گاڑیوں کی صنعت کے لیے اگست کا مہینہ قدرے راحت رساں پایا گیا مسافر گاڑیوں کی تھوک فروخت میں 14 فیصد اور دوپیہیہ گاڑیوں کی فروخت میں تین فیصد کا اضافہ درج کیا گیا گاڑی بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم سیام کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے
مطابق اگست میں مسافر گاڑیوں کی گھریلو فروخت ایک سال پہلے کے مقابلے 14.16 فیصد بڑھ کر 2,15,916 پر پہنچ گئی۔
گذشتہ برس اگست میں یہ اعداد و شمار 1,89,129 تھے۔
اس میں کاروں کی فروخت 14.13 فیصد بڑھ کر 1,24,715 یونٹ، قابل استعمال گاڑیوں کی فروخت 15.54 فیصد بڑھ کر 81,842 یونٹ اور وین کی فروخت 3.82 فیصد کے اضافے کے ساتھ 9,359 یونٹ رہی۔