نئی دہلی،10ستمبر(ایجنسی)کفایتی طیارہ خدمت کمپنی اسپائس جیٹ نے پیر کو مال بردار طیارہ خدمت شروع کرنے کا اعلان کیا۔
باقاعدگی سے مسافر طیارہ خدمت فراہم کرنے والی کمپنیوں میں اسپائس جیٹ پہلی کمپنی ہے جو مال بردار طیارہ خدمت شروع کرنے جارہی ہے۔
شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جینت سنہا
نے آج اسپائس جیٹ کے ذریعہ منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ نئی شروعات ہے جس سے کارگو کے شعبہ کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک نئی کارگو پالیسی بنا رہی ہے جس میں کثیر جہتی منطقی حل ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے گی۔مال بردار طیارہ خدمت اس کا ایک اہم حصہ ہوگی۔
اسپائس جیٹ کے صڈر اور چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹراجے سنگھ نے بتایا کہ اسپائس جیٹ اسیکسپریس نامی مال بردار طیارہ خدمت کی شروعات 18ستمبر سے ہوگی اور اس کےلئے بوئنگ 737لیز پر لیا گیا ہے۔