نینی تال، 08 اپریل (یو این آئی) اتراکھنڈ کا دورہ کرنے والے سیاحوں، کارپوریٹ گھرانوں اور صنعت کاروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ دہلی-پنت نگر کے درمیان ایک اور
باقاعدہ فضائی سروس شروع ہوگئی ہے۔ یہ سروس ساتوں دن اڑان بھرے گی۔
پنت نگر ہوائی اڈے کے ڈائرکٹر راجیو پونیٹھا نے بتایا کہ یہ سروس اسپائس جیٹ نے شروع کی ہے۔