ممبئی/13مارچ(ایجنسی) ایتھوپیا حادثہ کیس پہلا نہیں ہے. تقریبا پانچ مہینے پہلے بوئنگ کا ایک جہاز تباہ ہوگیا. دونوں کریش نئے جہازوں کے ساتھ ہوا ہے، اس لیے ایوی ایشن سرکل میں کافی گھبراہٹ ہے، یہ حادثہ اگر کسی پرانے ایئر کرافٹ کے ساتھ ہوتا تو شک ضرور رہتا کہ پائلٹ کی غلطی ہوسکتی ہے، چونکہ ابھی دونوں کریش معاملے کی جانچ چل رہی ہے اور کئی ٹھوس
ثبوت نہیں ملے ہیں، بوئنگ کا کہنا ہے کہ جہاز میں کسی طرح کی پرابلم نہیں ہے، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن جسے ورلڈ کی سب سے ریگولیٹری اتھاریٹی مانا جاتا ہے اس نے ابھی تک اس جہاز کو گراؤنڈ کرنے کو لیکر کوئی حکم نہیں دیا ہے.
پورے ورلڈ میں 350 بوئنگ 737 میکس 8 جہاز چلتے ہیں، ہندوستان میں کل 17 بوئنگ 737 میکس ہیں جن میں 12 اسپائس کے پاس اور 5 جیٹ ایئر ویز کے پاس ہے-