نئی دہلی، 2 مئی (یو این آئی) نجی شعبے کی ایئرلائن اسپائس جیٹ کی ممبئی سے درگاپور پرواز کے دوران آج راستے میں ہوا کے دباؤ میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے 11 مسافر زخمی ہوگئے، جن میں سے تین افراد کو شدید چوٹیں آئیں اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بتایا کہ پیر، یکم مئی کو ممبئی سے درگاپور جانے والی پرواز نمبر ایس جی-945 کو بیرونی ہوا کے دباؤ میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے شدید جھٹکے محسوس لگے، جس میں 11 مسافر زخمی ہوگئے اور کچھ کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
ترجمان نے کہا کہ آٹھ
مسافروں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور اسپائس جہٹ زخمی مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق جب یہ واقعہ پیش آیا تو طیارے میں چیئر بیلٹ کا سگنل آن کردیا گیا تھا اور پائلٹ اور عملہ کے ارکان نے مسافروں سے بار بار بیٹھنے اور کرسی کی بیلٹ باندھنے کی درخواست کی لیکن کچھ مسافروں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا اور کچھ مسافر ماحولیاتی دباؤ کی وجہ سے زور دار جھٹکا لگنے سے زخمی ہو گئے جیسے ہی وہ درگاپور پہنچے تو زخمی مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔