the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،28 مئی (یواین آئی)فضائی خدمات فراہم کرنے والی کفایتی کمپنی اسپائس جیٹ نے مسافروں کی مانگ میں کمی اور کارگو مانگ میں اضافے میں تیزی کے پیش نظر اپنے تین کیو 400 طیاروں کو مال بردار طیاروں میں بدل دیا ہے۔
ایئرلائن نے چھوٹے شہروں کے ہوائی سفر کےلئے استعمال کئے جانے والے اپنے ٹربوپروپ انجن والے تین کیو 400 طیاروں کی سیٹیں ہٹاکر ان طیاروں میں مال برداری شروع کردی ہے۔
اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ نے بتایا کہ فضائی مال



نقل وحمل کی مانگ مسلسل بڑھر رہی ہے۔اس کے پیش نظر 78 سیٹ والے کیو 400 طیاروں کو مال بردار طیاروں میں بدلا گیا ہے۔ایک طیارے میں 8.5 ٹن سامان ڈھلائی ہوسکتی ہے جو چھوٹے شہروں کےلئے بالکل مناسب ہے ۔ان کا استعمال پہاڑی اور شمال مشرقی ریاستوں کےلئے کیا جا سکے گا۔
ایئرلائن کے بیڑے میں پہلے سے پانچ بوئنگ 737 مال بردار طیارے ہیں۔اس کے پاس 32 کیو 400 مسافر طیارے تھے جن میں سے تین کو مال بردار میں تبدیلی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 82 بوئنگ 737 مسافر طیارے بھی اس کے بیڑے میں شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.