نئی دہلی ،20 ستمبر (ایجنسی) حکومت نے اسمال سیونگ اسکیم ( مختصر بچت ) کی شرح سود میں 0.3 فیصد سے لے کر 0.4 فیصد تک کے اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے لئے اسمال سیونگ کی اسکیموں کی سود کی شرح پر جمعرات کو نظر ثانی کی جو یکم اکتوبر 2018 سے 31
دسمبر 2018 تک کے لئے نافذ العمل رہے گی۔یہ شرحیں 146سكنيا اسمردھی یوجنا145، پبلک پروویڈنٹ فنڈ اور کسان وکاس پترپر بھی لاگو ہوں گی ۔
اب پی پی ایف پر 0.4 فیصد زیادہ سود ملے گا۔ اس پر 8.0 فیصد سود ملے گا. اسی طرح 146سكنيا اسمردھی یوجنا پر 8.5 فیصد اور کسان وکاس پتر پر 7.7 فیصد سود ملے گا۔ کسان وکاس پتر کی میچیورٹی کی مدت بھی کم کرکے 118 ماہ کی جگہ 112 ماہ کر دی گئی ہے۔