ممبئی، 10 اگست (یو این آئی ) آن لائن ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا( آربی آئی) نے چھوٹی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حد 200 روپے سے بڑھا کر 500 روپے فی ٹرانزیکشن کر دی ہے۔
آربی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے جمعرات کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تیسری دوماہی میٹنگ کے بعد کہا کہ نیشنل کا من موبلٹی کارڈ (این سی ایم سی) اور یو پی آئی لائٹ سمیت آف لائن موڈ میں چھوٹی قیمت والی
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے آربی آئی نے فی ٹرانزیکشن 200 روپے کی حد اور 2000 روپے کی مجموعی حد مقرر کی ہے چونکہ اس موڈ کے ذریعے لین دین کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اس لیے لین دین کی حد کو بڑھانے کا مسلسل مطالبہ کیا جاتارہا ہے۔
ادائیگی کے اس طریقہ کو وسیع پیمانے پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنے اور اس موڈ میں مزید استعمال کے معاملات لانے کے لیے، اب فی ٹرانزیکشن کی حد کو 500 روپے تک بڑھانے کی تجویز ہے۔