ممبئی، 11 دسمبر (یو این آئی) امریکہ اور ہندوستان میں نومبر کے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری ہونے سے قبل سرمایہ کاروں کی محتاط خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 16.09 پوائنٹس بڑھ کر 81,526.14
پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) نفٹی 31.75 پوائنٹس بڑھ کر 24,641.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اسی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں خرید و فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.25 فیصد بڑھ کر 48,084.73 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.35 فیصد بڑھ کر 57,703.48 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔