نئی دہلی/20ڈسمبر(ایجنسی) گاڑی بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم سیام نے سال 2047 میں آزادی کے سو سال پورے ہونے تک سوفیصد الیکٹرانک گاڑیوں کے تعمیر اور فروخت کا ہدف رکھا ہے۔
سیام نے حکومت کو ایک وائٹ پیپر سونپا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آزادی کے 100 ویں سال میں ملک میں صرف
بجلی یا فیول سیل سے چلنے والی نئی گاڑیوں کا ہدف رکھا گیا ہے. قابل ذکر ہے کہ حکومت نے سال 2030 تک ملک میں سوفیصد عوامی الیکٹرانک گاڑیوں اور 40 فیصد نجی الیکٹرانک گاڑیوں کا ہدف رکھا ہے۔
وائٹ پیپر میں 2047 تک سو فیصد الیکٹرانک گاڑیوں کا ہدف حاصل کرنے کے لئے مرحلہ وار پڑاؤ طے کئے گئے ہیں۔