واشنگٹن ،23اپریل (یواین آئی)خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتارمن اور عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے کووڈ 19 وبا سے ہندوستان کی مسلسل بازیابی ،عالمی معیشت اور خصوصی طورپر ہندوستان پر روس - یوکرین جنگ کا اثر،معیشت اور ڈبلیو بی جی کا کردار،قرض لینے کی واحد اور دیگر ملکوں سے گارنٹی کے امکان کی تلاش ،ہندوستان کی جی 20 صدارت اور سی ڈی کے جانے کے بعد ہندوستان میں عالمی بینک کی قیادت،وغیرہ پر
تبادلہ خیال کیا ہے۔
عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی میٹنگ میں حصہ لینے کےلئے امریکہ کے سفر پر گئی محترمہ سیتارمن نے یہاں آج ایک بینک میں یہ بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ذریعہ وبا کے مقابلے میں زندگی اور ذریعہ معاش کو بچانے کے دوہرے اہداف پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹیکہ کاری پروگرام کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے،جس میں 1.85 ارب سے زیادہ کووڈ سے بچاؤ کی خوراک دی جا چکی ہیں۔