مراکش 12 اکتوبر (یو این آئی ) وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے آج یہاں برطانیہ کے وزیر خزانہ جبر یکی ہنٹ سے ملاقات کی اور باہمی مفادات اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔
سماجی رابطوں کی
ویب سائٹ ایکس پر یہ معلومات دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ جی 20 وزرائے خزانہ اور سنٹرل بینک کے گورنرز (جی 20 ایف ایم سی بی جی) کی چوتھی میٹنگ اور آئی ایم ایم ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر دونوں وزراء نے یہاں ملاقات کی۔