کولمبو، یکم نومبر (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتار من سری لنکا کے تین روزہ دورے پر آج یہاں پہنچیں جہاں ہوائی اڈے پر ہندوستانی ہائی کمشنر گو پال با گلے نے ان کا خیر مقدم کیا۔
ہوائی اڈے پر پہنچنے پر سری لنکا کے پانی کی فراہمی اور اسٹیٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے
وزیر جیون تھونڈا من اور سابق مشرقی صوبے کے گور نرالیس تھونڈا من اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ تھرک بالا سور نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران محترمہ سیتار من ہندوستانی نژاد تاملوں کی سری لنکا آمد کے 200 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ این اے اے ایم 200 سے خطاب کریں گی۔