the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گاندھی نگر، 20 نومبر (یو این آئی) مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو یہاں گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک (گفٹ) سٹی میں ہندوستان کے پہلے عالمی مالیاتی خدمات مرکز (آئی ایف ایس سی) کی ترقی اور پیشرفت کے لئے 469 کروڑ روپے کے دو تجویزوں کی منظوری کا اعلان کیا۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس میں سے 200 کروڑ روپے اس کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کے لیے اور 269.05 کروڑ روپے کی نگرانی کے کاموں کے لیے معاون ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لیے منظوری دی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ



سیتا رمن نے کہا کہ مرکزی حکومت گفٹ سٹی کو فن ٹیک اینڈ سروسز (مالی ٹیکنالوجی اور خدمات) کے لیے عالمی معیار کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس عزم کا ذکر سال 2021-22 کے بجٹ میں بھی کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں آئی ایف ایس سی سے متعلق اعلانات میں ہوائی جہاز لیز پر دینے والی کمپنیوں کو کیپٹل گین پر ٹیکس چھٹی، غیر ملکی کمپنیوں کو ہوائی جہاز کے لیز کے کرایے کی ادائیگی پر ٹیکس چھوٹ، آئی ایف سی میں غیر ملکی سرمایہ لانے پر ٹیکس مراعات اور اس میں غیر ملکی بینکوں کے سرمایہ کاری ڈویژنوں کو ٹیکس چھوٹ کے التزامات کئے گئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.