ممبئی ،یکم اکتوبر (یواین آئی ) مکیش امبانی کی ریلائنس ریٹیل وینچر لمیٹڈ (آر آر وی ایل) میں سلور لیک کا شریک سرمایہ کار 188 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا ، جو تین ہفتوں کے اندر آر آر وی ایل میں چوتھی سرمایہ کاری ہے۔
اسے ملا کر ریلائنس ریٹیل وینچرس
لمیٹڈ (آر آر وی ایل) میں سلور لیک اور اس کے شریک سرمایہ کار کی مجموعی سرمایہ کاری 9،375 کروڑ روپے ہوگی اور کمپنی کی مجموعی حصہ داری بڑھ کر 2.13 فیصد ہو جائے گی ۔
سلور لیک کے شریک سرمایہ کارکی سرمایہ کاری آر آر وی ایل کی پری ایکویٹی 4.285 لاکھ کروڑ روپے پر ہوئی ہے ۔