: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد ، 29 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی تجارتی گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ٹاٹا موٹرس نے تجارتی گاڑیوں کے صارفین اور ڈیلر شپ کے لیے آسان مالیاتی حل پیش کرنے کے واسطے کیرالہ میں واقع نجی شعبے کے مالیاتی ادارے ، ساؤتھ
انڈین بینک کے ساتھ مفاہمت نامہ (ایم اویو) پر دستخط کیے ہیں۔ بینک کی طرف سے تجارتی گاڑیوں کے پورے پورٹ فولیو میں فنانسنگ کی پیشکش کی جائے گی، اور صارفین بینک کے وسیع نیٹ ورک اور خصوصی طور پر تیار کردہ آسان ادائیگی کے منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔