نوی ممبئی ، 11 اپریل (یو این آئی) دبئی کے ولی عہد ، متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ڈی پی ورلڈ کے جدید ترین فری ٹریڈ ویئر ہاؤسنگ زون کا افتتاح کیا۔
یہ زون
نہوا شیوا بزنس پارک کے نام سے جانا جاتا ہے اور ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں واقع ہے۔
یہ افتتاح ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی ایک اہم علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔