ممبئی، 25 جولائی (یو این آئی) ایشیائی بازاروں کی گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر توانائی، آٹو اور تیل و گیس سمیت چودہ گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے گزشتہ لگاتار چھ دنوں کی تیزی کے رتھ پر سوار اسٹاک مارکیٹ آج گر
گیا۔
بی ایس ای کاتیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 306.01 پوائنٹس گر کر 56 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 55766.22 پوائنٹس پر آگیا- اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 88.45 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 16631 پوائنٹس پر آگیا-