ممبئی، 20 مارچ (یو این آئی) ایشیائی بازار سے کمزور اشارے کے ساتھ ساتھ گھر یلو سطح پر ہمہ گیر فروخت کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ 0.60 فیصد تک گر گئی۔
بی ایس ای کا30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس 360.95 پوائنٹ گر کر 57628.95 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک
ایچین ( این ایس ای) نفشی 111.65 پوائنٹش گر کر 17 ہزار پوائنٹش سے نیچے 16988.40 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت کا دباؤ رہا جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈکیپ 1.12 فیصد گر کر 23842.05 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.99 فیصد گر کر 26899.39 پوائنٹس پر آگیا۔