ممبئی، 28اکتوبر (یو این آئی) غیرملکی بازاروں کے 1.23فیصد تک ٹوٹ جانے کے دباو کے ساتھ ہی مقامی سطح پر زبردست منافع وصولی اور مہینہ کے آخر میں وعدہ اور آپشن ڈیل طے پانے کی وجہ سے آج شیئر بازار ڈیڑھ مہینہ کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای اکا تیس شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 1158.63پوائنٹ گرکر مسلسل ڈیڑھ مہینے کی نچلی سطح 60ہزار پوائنٹ کے نیچے 59,984.7016پوائنٹ پر آگیا۔ اس سے پہلے 16ستمبر کو یہ پہلی بار 59ہزارپوائنٹ سے زیادہ 59141.16پوائنٹ پر پہنچا
تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 353.70پوائنٹ ٹوٹ کر 18ہزار پوائنٹ کے نیچے 17,857.25پوائنٹ پر رہا۔
تجزیہ کاروں نے کہاکہ گزشتہ کئی ہفتہ سے شیئر بازار میں اونچی قیمت پر پانچ سے سات فیصد تک کریکشن ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ اسی لائن میں آج بازار تقریباً دو فیصد تک گرگیا۔ حالانکہ مہینے کے آخری جمعرات کو وعدہ اور آپشن ڈیل ہونے کا اثر بھی بازار پر نظر آرہا ہے۔ ساتھ ہی غیرملکی بازاروں کی گراوٹ کا دباو بھی بازر پر بنا ہے۔