ممبئی، 04 جون (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئي) کا پالیسی بیان جاری ہونے کے بعد گھریلو شیئر بازاروں میں آج زبردست دباؤ پڑا اور سنسیکس اور نفٹی دونوں ہی ابتدائی بڑھت کا نقصان ہونے کے بعد سرخ نشان میں
بند ہوئے۔
بی ایس ای کا سنسیکس 132.38 پوائنٹس یعنی 0.25 فیصد کی گراوٹ سے 52،100.05 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 20.10 پوائنٹس یعنی 0.13 فیصد نیچے گر کر 15،670.25 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔