ممبئی، 15 جولائی (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر سی ڈی جی ایس، ایف ایم سی جی ، صنعتی، ٹیلی کام، آٹو اور کنزیومر ڈیوربل سمیت پندرہ گروپوں میں خرید و فروخت سے اسٹاک مارکیٹ کی آج آخری چار دنوں کی گراوٹ تھم گئی اور سینسیکس اور نفٹی نصف فیصد سے زیادہ کی تیزی کے ساتھ بند ہوئے۔
بی ایس ای
کا تیس شیئر والا انڈیکس سینسیکس 344.63 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 53760.78 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 110.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے آگے 16049.20 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اس دوران، بی ایس ای مڈ کیپ 0.84 فیصد کی سبقت لے کر 22,854.62 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.52 فیصد بڑھ کر 25,779.56 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔