ممبئی، 08 جولائی (یو این آئی) مودی حکومت کی دوسری مدت کار کے پہلے رد و بدل کے بعد گھریلو شیئربازار میں آج گراوٹ تھی اور بی ایس ای کا 30 شیئر والا سنسری انڈیکس سینسیکس ریکارڈ سطح سے تقریباً ایک فیصد کمزور ہو کر 53 ہزار پوائنٹس سے نیچے آ گیا۔
سینسیکس 485.82 پوائنٹس یعنی 0.92 فیصد کمزور ہو کر 52568.94 پوائنٹس پر آ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 151.75 پوائنٹس یعنی 0.96 فیصد کمزور ہو کر کاروبار کے اختتام پر 15727.90 پوائنٹس پر بند
ہوا۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں فروخت کم تھی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.37 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 22647.31 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.09 فیصد کم ہو کر 25775.12 پوائنٹس کی تاریخی اعلیٰ سطح پر بند ہوا۔
غیر ملکی بازاروں سے ملے منفی اشاروں نے بھی گھریلو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نظریے کو متاثر کیا۔ دھات، بینکنگ، فائنانس، آٹو، صحت، توانائی اور تیل اور گیس گروپ کی کمپنیوں کو سب سے زیادہ خسارہ ہوا۔ بجلی اور یوٹیلٹیز کو چھوڑ کر دیگر گروپ کے انڈیکس میں نرمی تھی۔