: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی ،19اکتوبر(ایجنسی)ریلائنس ،ایچ ڈی ایف سی اور یس بینک جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی فروخت کےدباؤمیں جمعہ کو گھریلو شیئر بازار نے زبردست غوطہ لگایا۔بی ایس ای کا 30شیئروں والاسینسیکس463اعشاریہ 95پوائنٹ گر کر 34315اعشاریہ 63 پوائنٹ اور این ایس ای کا نفٹی 149اعشاریہ 50پوائنٹ پھسل کر 10303اعشاریہ 55پوائنٹ پر بندہوا۔
شیئربازار میں آج غیر بینکنگ مالی کمپنیوں (این بی ایف سی )کی مالی حالت ،ریلائنس کےسہ مہی نتائج اور یس بینک کے سی ای او رانا کپور کی میعاد کار بڑھانےکی
بینک کی درخواست پر ریزرو بینک کے انکار کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد کمزور رہا۔
یس بینک آج سینسیکس میں سب سے خراب کارکردگی پیش کرنے والی کمپنی رہی ۔بینک کے شیئر وں میں 6اعشاریہ 06فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ۔رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ریلائنس نے 9516کروڑ روپئے کا خالص منافع کمایاہے جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے 8109کروڑ روپئے کے منافع کے مقابلے میں 17اعشاریہ 5فیصد زیادہ ہے ۔لیکن سرمایہ کار ریلائنس کے نتائج کے تعلق سے زیادہ جوش میں نظر نہیں آئے جس سے اس کے شیئروں کی قیمت میں چار فیصد سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی ۔