ممبئی، 15 ستمبر (یو این آئی) غیر ملکی بازاروں میں گراوٹ کے باوجود حکومت کے ٹیلی کام کمپنیوں کی بقایہ ادائیگی کے لئے چار برسوں کی راحت دینے کے اعلان سے پرجوش سرمایہ کاروں کی ٹیلی کام سمیت سبھی گروپوں میں ہوئی زبردست خریداری کی بدولت بدھ کو شیئر بازار میں تیزی آگئی اور وہ نئی بلندی پر پہنچ گیا۔
بیایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 476.11
پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 58723.20 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 139.45 پوائنٹ اچھل کر 17519.45 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔
حکومت نے ٹیلی کام کمپنیوں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے چار سال کی ریلیف فراہم کرنے ، اے جی آر سے غیر ٹیلی کام آمدنی کو الگ کرنے اور ٹیلی کام کے لیے کے وائی سی کو آسان بنانےکے فیصلے سے سرمایہ کاروں کا جوش بڑھا اور مارکیٹ میں تیزی آئی۔