ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز اور آئی سی آئی سی آئی بینک سمیت دیگر بڑی کمپنیوں میں زبردست خریداری کے باعث گھریلو شیئر بازار میں آج ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی درج کی گئي۔
بی
ایس ای کا سنسیکس 508.06 پوائنٹس یعنی 1.06 فیصد اضافے کے ساتھ 48،386.51 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 143.65 پوائنٹس یعنی ایک فیصد اضافے کے ساتھ کاروبار کے اختتام پر 14485 پوائنٹس پر بند ہوا۔