ممبئی،14 مارچ (یو این آئی) امریکہ کے سلیکون ویلی بینک (ایس وی بی) بحران سے عالمی بازار میں جاری گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج پانچ ماہ کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔
بی
ایس ای کا 30 شیئر ز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 337.66 پوائنٹس یا0.58 فیصد گر کر پانچ ماہ کی چلی سطح پر اور 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 57900.19 پوائنٹس پر آگیا۔
اس سے پہلے یہ پچھلے سال 13 اکتوبر کو 57235.33 پوائنٹس پر تھا۔