ممبئی، 21 جولائی (یو این آئی) ملک میں دوسری بڑی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنی انفوسس کے ریونیو پیش گوئی میں کمی سے اس کے شیئر سمیت 21 کمپنیوں میں آٹھ فیصد سے زیادہ تک کی گراوٹ کے دباؤ میں آج سینسیکس 1.31 فیصد لڑھک کر 67000
پوائنٹس کی چوٹی سے نیچے گر گیا۔
بی ایس ای کا30 حصص والا حساس انڈیکس مینسیکس 887.64 پوائنٹس گر کر 67000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 66684.26 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفسی 234.15 پوائنٹس کر کر 19745.00 پوائنٹس پر رہا۔