ممبئی ، 09 اپریل (یو این آئی ) ریزرو بینک آف انڈیا ( آربی آئی) کی جانب سے مسلسل دوسری بار ریپوریٹ میں تخفیف اور مانیٹری پالیسی کے موقف کو اغیر جانبدار' سے 'معاون از مرے میں تبدیل کرنے کے باوجود ، 18 گروپوں بشمول آئی ٹی، رئیلٹی ، ٹیک اور فوسٹ آئی ٹی میں ز بر دست فروخت کی وجہ سے شیئر بازار میں آج گراوٹ درج کی گئی۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 379.93
پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 73,847.15 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 136.70 پوائنٹس یعنی 0.61 فیصد گراوٹ کے ساتھ 2235199 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح مڈ کیپ اور اسمال کیپ کمپنیوں کے حصص میں بھی فروخت کا دبد بہ رہا، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.73 فیصد گھٹ کر 39,546.54 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.08 فیصد گھٹ کر 44,446.07 پوائنٹس تک گر گئی۔