ممبئی، 20 جولائی (یو این آئی) عالمی منڈیوں میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ریلائنس انڈسٹریز سے جیو فائنانشل کے الگ ہونے کی وجہ سے آئی ٹی سی ، ماروتی ، ایس بی آئی اور ریلائنس سمیت 22 کمپنیوں میں خریداری کی بدولت شیئر بازار آج پھر ریکارڈ بلندی پر بند ہوا۔
بی
ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 474.46 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 67,571.90 پوائنٹس کی سطح پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفشی 146 پوائنٹس بڑھ کر 19,979.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.05 فیصد بڑھ کر 29,623.67 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.19 فیصد بڑھ کر 34,101.53 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔